پرائی آگ
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - دوسرے کی مصیبت، غیر کی تکلیف۔ میری جانب سے عدو کی لاگ میں پڑتا ہے کون شعلہ خو سچ ہے پرائی آگ میں پڑتا ہے کون ( ١٨٨٢ء، ریاض صابر، ٢٦٧ )
اشتقاق
سنسکرت سے ماخوذ صفت 'پرائی' اور اسم 'آگ' لگانے سے مرکب 'پرائی آگ' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٢ء، کو "ریاض صابر" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث